ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل محمد رضوانی فر نے اس خبر کے اعلان کے ساتھ بتایا ہے کہ رواں ہجری شمسی سال کے ابتدائی چھے مہینے میں 70 ملین ٹن نان پیٹرولیئم اشیاء برآمد کی گئيں جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 5 فیصد زائد رہیں۔
ڈاکٹر رضوانی فر نے بتایا کہ اس مدت میں 23 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا تیل اور تکنیکی نیز انجینیرنگ کی سروسز برآمد کی گئيں ۔
انھوں نے بتایا کہ رواں ایرانی سال کے چھے مہینے میں ایران کی مجموعی برآمدات 49 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئيں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل اور نائب وزیر اقتصاد نے رواں سال کی پہلی چھے ماہی میں ملک کی درآمدات کے بارے میں بتایا کہ اس مدت میں 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کے سونے کی درآمدات کو ملاکرمجموعی طور پر 32 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کی گئيں۔
آپ کا تبصرہ